ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایس ایس ایل سی نتائج :کاروار تعلیمی ضلع ریاست میں دوسرے مقام پر تو سرسی 21نمبر پر

ایس ایس ایل سی نتائج :کاروار تعلیمی ضلع ریاست میں دوسرے مقام پر تو سرسی 21نمبر پر

Mon, 07 May 2018 20:05:02    S.O. News Service

کاروار: 7/مئی (ایس او نیوز) کرناٹکا ایس ایس ایل سی بورڈ بنگلورو کی طرف سے پیر 7مئی کو اعلان کردہ نتائج کے مطابق اس مرتبہ ریاست میں اترکنڑا ضلع  کے کاروار تعلیمی  ضلع کو88.12فی صد نتائج کے ساتھ  دوسرا اور سرسی تعلیمی ضلع کو78.06فی صد نتائج کی وجہ سے  21واں مقام حاصل ہواہے۔

اترکنڑا ضلع کو تعلیمی طورپر 2اضلاع میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں کاروار تعلیمی ضلع  پوری ریاست میں 88.12فی صد نتائج کے ساتھ دوسرا مقام  پر ہے جب کہ گذشتہ سال 79.82فی صدشرح کے ساتھ ریاست میں پانچویں مقام پر تھا۔ اسی طرح گذشتہ سال 80.09فی صد نتائج کے ساتھ ریاست میں چوتھا مقام  حاصل کرنے والا سرسی تعلیمی ضلع کا رزلٹ  امسال 78.06فی صد ہونےکی وجہ سے ریاست میں 21مقام پر چلاگیا ہے ۔

گرچہ پوری ریاست کے نتائج کی مجموعی شرح کے بالمقابل اترکنڑا ضلع کے دونوں تعلیمی اضلاع کے رزلٹ کی شرح اچھی ہے لیکن سرسی تعلیمی ضلع کا 5ویں مقام سے 21نمبر پر حاصل کرنے پر تعلیمی ماہرین نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کمزوری اور خامیوں کی تلاش کرتے ہوئے طلبا میں خود اعتماد ی پیدا کرنے اور انہیں ترغیب دینے کی بات کہی ہے۔


Share: